Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، شہری پر موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب گھروں میں بھی ای چالان بھیجنے کا سلسلہ شامل ہے۔ رپورٹ
شائع 27 ستمبر 2024 12:18pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ٹریفک رولز کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے گھروں میں بھی ای چالان بھیجنے کا سلسلہ شامل ہے۔

وہیں لاہور کا ایک شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک رولز کی متعدد بار خلاف ورزی کرنے والا شہری موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا۔

لاہور میں 118 ٹریفک چالان پر’گاڑی بند، بھاری جرمانہ عائد’

ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا، شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو، دو ہزار روپے کے 14 ای چالان موصول ہو گئے۔

Traffic Police

traffic chalan