Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ عباسی اپنے دوسرے شوہر کو منظرعام پر لے آئیں، مداحوں سے ملوا دیا

انہوں نے اس سال مئی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا
شائع 27 ستمبر 2024 11:53am

اداکارہ جویریہ عباسی اپنے شوہر کو مداحوں کے سامنے لے آئیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر کی دوسری شادی، ہنی مون پر جانے کیلیے استعفیٰ دے دیا

یہ تصویریں نکاح کے دن کی ہیں۔ جس میں جویریہ نے گلابی اور سنہری رنگ کا جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

تصاویر کا یہ سلسلہ جویریہ عباسی اور انکے شوہر کی رسومات ادا کرتے ہوئے، کیک کاٹنے ، شیشہ دیکھنے اورنکاح کے کاغذات پر دستخط کرنے پر مشتمل ہے۔

اس سے قبل جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی اداکارہ اور ماڈل عنزیلہ عباسی، اور دوسرے نکاح میں شرکت کرنے والی شوبز شخصیات اور خاندان کے متعدد افراد کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے پہلی شادی کی تھی۔

شادی کے 12 برس بعد دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

شمعون عباسی سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔ جن کی شادی گزشتہ برس ہوچکی ہے۔

جویریہ نے اس سال مئی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle