Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
22 Rabi ul Awal 1446  

نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی
شائع 27 ستمبر 2024 10:33am

پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن دیا۔ انہیں موسیقی سے بے حد شغف ہے اور وہ اب تک متعدد پلیٹ فارمز پرمختلف فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر چکی ہیں۔

نمرہ مہرہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا، کس پارٹی کیلئے مہم چلائی؟

انہوں نے انڈسٹری کے سینیئر آرٹسٹ سے شکوہ کیا کہ سینیئر آرٹسٹ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں کچھ سکھاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک سینیئر آرٹسٹ نے ان کی بے عزتی کی تھی،انہیں طعنے دیے تھے اور یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں ہیں۔ تاہم نمرہ نے اس سینیئر آرٹسٹ کا نام نہیں لیا۔

ان کے مطابق وہ نہیں جانتے ہیں کہ سینیئر کا رویہ نئے آرٹسٹوں کے ساتھ ایسا کیوں ہے؟ اور وہ نئے فنکاروں کو سکھانے سے کیوں کتراتے ہیں؟

گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض سینیئر فنکار نئے ٹیلنٹ کا بیک گراونڈ بھی چیک کرتے ہیں کہ وہ کس نسل اور فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ اگر یہ موسیقار گھرانے سے نہیں آئے ہیں تو انہیں موسیقی کا علم نہیں ہوگا۔ وہ ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

Celebrities

Pakistani Singer

lifestyle