Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی میں رات گئے 3 پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو گرفتار

ملزمان کے پاس سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئیں، پولیس
شائع 27 ستمبر 2024 09:58am

کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، مومن آباد اور یونیورسٹی روڈ پر رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، سرجانی ٹاؤن میں ہونے والے مقابلے میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔

مومن آباد میں بھی ایک مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ان کے پاس سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی ملی۔

یونیورسٹی روڈ پر ہونے والے مقابلے میں بھی 2 ڈاکو، جن میں سے ایک زخمی تھا، کو گرفتار کیا گیا۔ ان سے بھی اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ، نیٹی جیٹی پل پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Crime