Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیمی گریوال بچن خاندان کی دفاع میں بول اٹھیں

ان کے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ قریبی مراسم ہیں
شائع 27 ستمبر 2024 09:58am

سیمی گریوال نے حال ہی میں ایشوریا رائے کے ساتھ مبینہ خاندانی جھگڑے پر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار آرٹسسٹ سیمی گریوال بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ قریبی مراسم رکھنے کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کی حمایت کرتے ہوئے ایشوریا رائے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

جب امیتابھ بجلی والی جیکٹ پہن کر شوٹنگ پر پہنچے اور کرنٹ کے جھکٹوں سے ’ناچنے‘ لگے

انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک اینکر جگروک جنتا نے کہاتھا کہ امیتابھ ایشوریا کے ساتھ تصاویر پوسٹ نہیں کرتے ہیں۔ مذکورہ اینکر نے اس پر لوگوں سے رائے بھی مانگی تھی۔

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سیمی گریوال نے کچھ جانے بغیر بچن فیملی پر تبصرہ کرنے پر ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ لوگ کچھ بھی نہیں جانتے ہیں۔ اس لیے اس قسم کی باتیں کرنا بند کرو۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک عورت کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب وہ خوبصورت اور تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بہو بن جاتی ہے۔

حال ہی میں بچن خاندان ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے مابین طلاق کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ان ہے۔ ایشوریا اکثر اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تقریبات میں جاتی ہیں۔ لیکن اداکارہ نے ان افواہوں کو اس وقت مسترد کردیا جب انہیں پیرس فیشن ویک میں اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا ، جس نے جوڑے کے مداحوں کو خوش کردیا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle