Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ’بھنگ‘ پینے والے برطانوی نوجوان کو لینے کے دینے پڑ گئے

سوشل میڈیا انفلوئنسر کو دورہ بھارت فوری منسوخ کرنا پڑا، بھارتی میڈیا
شائع 27 ستمبر 2024 09:45am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت آئے برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ایک غلطی نے انہیں اسپتال کے بستر پر پہنچا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی انفلوئنسر سیم پیپر نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ مبینہ طور پر بھنگ پینے کے بعد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

سیم پیپر کے مطابق وہ ابتدائی طور پر اس تجربے سے لطف اندوز ہوئے تاہم بعد میں ان کے پیٹ میں درد اٹھنے لگا، اور تیز بخار کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔

برطانوی انفلوئنسر کے مطابق حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی اور انہیں اپنا دورۂ بھارت بھی منسوخ کرنا پڑا۔

سیم ٌپیپر نے بتایا کہ وہ شے جسے آپ کو کبھی ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہئے میں نے خود اس چیز کا تجربہ کیا اور وہ تھی ’بھنگ‘ جسے دوکاندار نے انگلیاں ڈال کر مجھے پیش کیا۔

بھارتی اداکاربھی پاکستانی ڈرامے کے سحرمیں گرفتار

سیم پیپر نے بھارتی اسپتال کے عملے پر علاج میں غلطی کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا ہے کہ اسپتال اسٹاف نے ڈرپ والو کو کھلا چھوڑ دیا تھاجس کے باعث خون بہنے لگا تھا۔

برطانوی انفلوئنسر نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے سارے واقعے کو بیان کیا ہے جس پر لوگوں نے ان پر مختلف تبصرے کیے۔

india

Hospitalized

food poisoning

BHANG

UK influencer