Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کاکمرا چاکلیٹس ، کیک اور چپس سے سجا دیا گیا

وہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے ابوظہبی گئے ہیں
شائع 27 ستمبر 2024 09:30am

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ممبئی سے ابوظہبی پہنچ گئے۔

اپنے لک کو اسٹائلش رکھتے ہوئے سپراسٹار نے سفید ٹی شرٹ، نیلی جینز اور سیاہ ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔

فین نے شاہ رخ خان کو دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی ایر پورٹ پر روانگی سے پہلے لوگوں کا ہجوم اپنے پسندیدہ ایکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امنڈ آیاتھا اور وہ ہجوم سے بمشکل خود کو گرنے سے سنبھالتے ہوئے ابوظہبی روانہ ہوئے۔ ابوظہبی پہنچنے پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقع پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے تو کسٹمائزیشن ان کی منتظر تھی، اور ان میں چاکلیٹ، چپس کیک اور دیگر مزیدار اشیا شامل تھیں.

انہیں ویلکم کہتے ہوئے نوٹس کے ساتھ چند حالیہ تصاویر کے پوسٹر بھی لگے ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو دیکھ کر مختلف کمنٹس کیے ہیں۔

یادرہے کہ شاہ رخ خان ایک طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں کرن جوہر کے ساتھ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کی میزبانی کریں گے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle