Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کی بھیجی ہوئی غیر مصدقہ لاشیں دفنانے سے فلسطینیوں کا انکار

شناخت کا عمل آسان بنانے کے لیے اسرائیل سے تفصٰلات فراہم کرنے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2024 08:48am

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے 88 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی ہیں مگر فلسطینیوں نے تصدیق کے بغیر انہیں دفنانے سے انکار کردیا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے ان لاشوں کی شناخت ظاہر کرے اور شہادت کے مقامات کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔

یہ لاشیں ایک کنٹینر کے ذریعے اسرائیل کے زیرِتصرف کراسنگ کے راستے غزہ پہنچائی گئیں تاہم فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنہیں شہید کیا اُن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے عالمی ریڈ کراس سے بھی کہا ہے کہ اسرائیل سے تفصیلات طلب کرے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ لاشیں اس لیے واپس بھیجی ہیں کہ معلومات کی روشنی میں ورثا شناخت کرسکیں۔ اس کے بعد ہی تدفین کا مرحلہ آئے گا۔

وزارتِ صحت کے اعمایل الثوابہ نے کہا کہ ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ لاشوں کی منتقلی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ بین الاقوامی قوانین کی پاس داری لازم ہے۔ شہدا اور ان کے ورثا کی توقیر ملحوظِ خاطر رکھی جائے۔

انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی لڑائی میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کا معاملہ بین الاقوامی قانون کے مطابق نمٹانا چاہیے۔ انسانی وقار ہر حال میں ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

شہری دفاع کے فلسطینی محکمے نے بتایا ہے کہ دس ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ گزشتہ برس 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

PALESTINIAN BODIES

UNIDENTIFIED BODIES

GAZA REFUSES TO TAKE

DETAILS SOUGHT

INTERNATIONA RED CROSS COMMITTEE