Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ صارفین اب میٹا اے آئی سے صوتی گفتگو کرسکیں گے

تصویریں بھی ایڈٹ کے لیے پیش کی جاسکیں گے، میٹا ایونٹ میں مارک زکربرگ کا اعلان
شائع 26 ستمبر 2024 11:49pm

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے صارفین اب میٹا اے آئی سے ریئل ٹائم میں گفتگو بھی کرسکیں گے اور اپنی تصویریں ایڈٹ کے لیے پیش بھی کرسکیں گے۔

بدھ کو میٹا کینکٹ ایونٹ میں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ واٹس ایپ کے یوزرز اب میٹا اے آئی اے سے وائس چیٹ کرسکتے ہیں۔

اس ایونٹ میں اورین اے آر گلاسز بھی پیش کیے گئے۔ واضح رہے کہ مارک زکربرگ اور میٹا کے دیگر عہدیدار یہ کہتے آئے تھے کہ واٹس ایپ کے یوزرز کے لیے کام کا بہترین ماحول پیدا کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

مینلو پارک کیمپس میں منعقدہ ایونٹ کے ہیرو اورین اے آر گلاسز تھے۔ مارک زکربرگ نے یہ گلاسز عوام کے سامنے رکھے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ کے یوزرز اب میٹا اے آئی سے بات کرنے کے لیے سیلیبرٹیز اور پبلک فگرز کی آوازوں کی ماڈلنگ میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے تاہم کچھ ہی مدت میں دیگر بڑی زبانوں میں بھی یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اب واٹس ایپ یوزرز ویوفارم کا بٹن دباکر میٹا اے آئی سے جُڑ سکتے ہیں۔

English

Meta AI

REALTIME CHAT

VOICE MODELLING