Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سالانہ 3400 ارب سیلز ٹیکس کی چوری، مینوفیکچررز سے ڈسٹری بیوٹرز تک سب کے گرد گھیرا تنگ

کاروباری مراحل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2024 10:31am

سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے تمام کاروباری مراحل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹریشن سے انکار پر کاروبار سربمہر اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے مینوفیکچرز اور ہول سیلرز اس کی زد میں آئیں گے، رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹیگری میں آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈار پر ہیں، رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں تمام پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

FBR

Sales Tax