Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ نعیم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دے دیا

29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراؤں پر دھرنے دیں گے، امیر جماعت اسلامی
شائع 26 ستمبر 2024 10:13pm

حافظ نعیم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراؤں پر دھرنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آن لائن ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مرکزی وصوبائی قائدین جماعت اسلامی نے شرکت کی۔

دوران اجلاس حافظ نعیم نے کہا کہ23 سے 27 اکتوبر تک 5 روز تک عوامی ریفرنڈم ہوگا جس کے بعد اکتوبر میں ہی پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کےآپشن زیر غور ہے، جبکہ 29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراؤں پر دھرنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا، راولپنڈی معاہدہ پرحکومت نے میڈیا اورقوم کے سامنےغلط بیانی کی ہے۔ حکمرانوں نے گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے ہیں۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات ختم کریں اور پورے ملک کی عوام کو بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف دیں، بجلی کی پیداروی لاگت کےمطابق ملک میں یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔

protest

Hafiz Naeem

HAFIZ NAEEMUR REHMAN