پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر مقابلے کیلئے منتخب
”دی گلاس ورکر“ بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی
پاکستان کی ٹو ڈی ہینڈ ڈراؤن اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کو 2025 کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔
عثمان ریاض کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ”دی گلاس ورکر“ بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی۔
عثمان ریاض نے انسٹاگرام پر اس خبر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔
فلم اس وقت پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور یہ پاکستان کی جانب سے پہلی ایسی فلم ہے۔
”دی گلاس ورکر“ کی کہانی ایک نوجوان شیشہ بنانے والے کے گرد گھومتی ہے جو جنگ اور سیاسی انتشار کے درمیان محبت اور زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتا ہے۔
Oscars
The Glass Worker
Oscar Nomination
مقبول ترین
Comments are closed on this story.