Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری اطلاعات مقرر
شائع 26 ستمبر 2024 09:10pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رؤف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کردیے گئے ہیں۔

جمعرات کو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے دو الگ الگ نوٹی فیکیشنز جاری کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق تقرریوں کے یہ نوٹیفکیشن بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan

Sheikh Waqas Akram

Information Secretary