Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبنگ خان کا گھرانہ بالی وڈ کے امیر ترین خاندانوں میں شامل

مشہور مصنف سلیم خان سے شروع ہونے والا یہ سفر، اب ان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد تک پھیل چکا ہے۔
شائع 26 ستمبر 2024 07:55pm

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ جہاں نہ صرف ان کی کامیابیوں بلکہ دولت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

سلمان خان کے والد اور مشہور مصنف سلیم خان سے شروع ہونے والا یہ سفر، اب ان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد تک پھیل چکا ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، سلمان خان اکیلے ہی اپنے خاندان کی 50 فیصد سے زائد جائیداد کے مالک ہیں، جن کی کل دولت 2 ہزار 9 سو 16 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

ان کے بھائی ارباز خان 5 سو کروڑ اور سہیل خان 3 سو 33 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں، جبکہ والد سلیم خان کی دولت کا تخمینہ ایک ہزار کروڑ روپے ہے۔

ارپیتا خان، جو سلیم خان کی منہ بولی بیٹی ہیں، اپنے شوہر آیوش شرما کے ساتھ 2 سو 57 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی دولت رکھتی ہیں۔

Salman Khan