وی سی ملاکنڈ یونیورسٹی کا بیٹوں کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ پروفیسر پر بہیمانہ تشدد
پروفیسر ایسوسی ایشن کا وزیر اعلی اور وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پشاو میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اس کے بیٹوں کی غنڈہ گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں وی سی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ پروفیسر کو لہولہان کردیا۔
افسوس ناک واقعہ پر خیبرپختونخوا پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن نے تشدد کی مذمت کی ہے، جبکہ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایسوسی ایشن صدر عبدا لحمید آفریدی نے مطالبہ کیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی واقعہ کا نوٹس لیں کارروائی نہ ہوئی تو غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔
عبدا لحمید آفریدی نے اعلان کیا کہ ملوث افراد کی عدم گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.