Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر ایوب کا ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تمام مشینری ریاست کے اوزار بنے ہوئے ہیں، عمرایوب
شائع 26 ستمبر 2024 06:33pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے ہفتے کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

عمر ایوب نے اڈیالہ جیہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چار گھنٹے کھڑے رہے لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جتنی مشینری ہے وہ ریاست کے اوزار ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز، احمد خان بھچر اور رؤف حسن بھی موجود تھے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پبلک کے نمائندے جو یہاں کھڑے ہیں یہ ریاست ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ہر جگہ ہمارا احتجاج ہو گا، جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء احتجاج کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ اڈیالہ میں کرنل آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے کو، جو بھی ہے اس کو میسج دیتے ہیں ہوش کے ناخن لو، آپ کا کام دہشتگردی کنٹرول کرنا ہے، ملک دشمنوں کے خلاف جانا ہے۔ ہم عوام کے نمائندے ہیں، ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے۔

Omar Ayub Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)