Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مغرب میں اسلامو فوبیا کے بعد ہندو فوبیا کی لہر؟

امریکا کے شہر ساکرامینٹو میں مندر پر لکھ دیا گیا ہندوؤ، واپس جاؤ۔ ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ
شائع 26 ستمبر 2024 05:01pm

امریکا کے شہر ساکرامینٹو کے ایک مندر کی دیواروں پر نامعلوم شرپسندوں نے نعرہ لکھ دیا کہ ہندوؤ، واپس جاؤ۔ یہ دس دن میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل نیو یارک کے ایک مندر کی دیواروں پر بھی یہی نعرہ لکھا گیا تھا۔

ساکرامینٹو کے باپز سوامی نارائن مندر کی دیواروں پر ہندوؤں سے اظہارِ نفرت کا نعرہ لکھنے کے ساتھ ساتھ اس پراپرٹ کو پانی کی سپلائی بھی کاٹ دی گئی ہے۔

ساکرامینٹو کاؤنٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ سب کچھ انتہائی ناقابلِ برداشت ہے۔ معاشرے کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ تحقیقات کی جارہی ہے۔ جو بھی قصور وار پایا گیا اُسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

بھارتی نژاد امریکی کانگریس ممبر ایمی بیرا نے ایک بیان میں کہا کہ مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں اُنہیں سزا بھگتنا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی امن پسند کمیونٹی کے جذبات سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ساکرامینٹو کے جس مندر کی دیوار پر مذہبی منافرت والی تحریر لکھی گئی تھی اس ہندوؤں نے پوجا کا اہتمام کیا اور اس موقع پر کمیونٹی لیڈرز نے کہا کہ وہ پُرامن رہیں اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی سازش کو مکمل طور پر ناکام بنادیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ مشتعل ہونے کی صورت میں معاملات بگڑتے ہیں۔ یہ واقعہ صبر و تحمل کا متقاضی ہے۔

Islamophobia

New York

GRAFITTI ON MANDIR WALL

SACRAMENTO

BAPS SWAMINARAYAN MANDIR

HINDUPHOBIA