Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

مظفرگڑھ: نجی اسکول میں زیر تعمیر چھت گرنے سے طالبعلم جاں بحق

وزیراعلیٰ کازخمی بچوں کیلئےفوری ریسکیو آپریشن کا حکم
شائع 26 ستمبر 2024 04:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نجی اسکول کے زیر تعمیر کمرے کی چھت گرنے سے دسویں جماعت کا طالب علم جاں جبکہ کلاس روم میں موجود 6 طلبا اور ایک ٹیچر زخمی ہو گئے۔

افسوس ناک واقعہ نواحی علاقے وسندے والی میں پیش آیا، مرنے والے طالب علم احمد شاہ کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا ۔

واقعہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شدید برہمی کا اظہار کیا، اور سی ای اوایجوکیشن کو جائے حادثہ پر پہنچنے جبکہ زخمی بچوں کیلئے فوری ریسکیو آپریشن کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

lahore

Roof Collapse

rescue operation

COLLAPSED GROUND