Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کو منشی کہنے کا کیس، فواد چوہدری بری

فوادچوہدری نے پریس کانفرنس لاہور میں کی مقدمہ اسلام آباد میں ہوا،وکیل
شائع 26 ستمبر 2024 04:37pm
بشکریہ گوگل
بشکریہ گوگل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے معروف سیاستدان فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کو ”منشی“ کہنے کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جہان سیشن عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کو مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔

آج عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ان کی پریس کانفرنس لاہور میں ہوئی تھی جبکہ مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں مدعی بھی غیر متعلقہ ہے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پر الزام تھا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی توہین کی ہے، جس کے بعد انہوں نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

مقدمے سے بری ہونے کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے آج مجھے بری کیا ہے۔ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ میں نے چیف الیکشن کمشنر کو منشی کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔“

Fawad Khan

district and session court

ٖFawad chaudhry