Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فین نے شاہ رخ خان کو دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو دیکھتے ہی مداح سیخ پا ہو گئے
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 06:59pm

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان ممبئی ایئرپورٹ پر خاتون مداح کے دھکے سے گرتے گرتے بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ابوظہبی آئیفا ایوارڈز 2024ء میں شرکت کے لیے ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگائے۔ شاہ رخ خان جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے تو مداحوں نے ان کے قریب آکر تصویریں اور ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔

چاہت فتح کی انگریزی گانوں میں انٹری، رومانوی گانے کی ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کے سیکورٹی گارڈز نے ان کے گرد گھیرا بنا لیا لیکن ایک خاتون مداح سب کو پیچھے دھکیل کر شاہ رخ خان کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ رش اور خاتون کی دھکم پیل میں اداکار توازن نہ رکھ سکے۔ تاہم انہوں نے فوراخود کو سنبھال کر گرنے سے بچالیا۔

شاہ رخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں نے تنقید کرنا شروع کردی ،جن کا خیال تھا کہ مداحوں کو اسٹارز کی سلامتی اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

Celebrities

Bollywood

Shahrukh Khan

lifestyle