Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لائبہ خان شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں؟

اداکارہ ان دنوں ٹرینڈ کر رہی ہیں
شائع 26 ستمبر 2024 03:23pm

لائبہ خان ایک نوجوان اداکارہ ہیں جو بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں ٹرینڈ کر رہی ہیں کیونکہ ان کا ڈرامہ ’کفارہ‘ سپر ہٹ ہورہا ہے۔ لائبہ کو انڈسٹری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے۔ ان کی بہن ایمان خان بھی ایک اداکارہ ہیں اور ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔

لائبہ خان اپنے اہداف اور منصوبوں کے بارے میں بھی بہت واضح ہیں۔ انہیں کبھی اداکاری کا شوق نہیں تھا اور شوبز میں کیریئر بنانے سے پہلے وہ کیمرے سے شرمیلی تھیں۔

امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم کیوں کہا؟

انہوں نے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ صرف 5 سال کے لیے انڈسٹری میں آئی تھی۔ انہیں اب انڈسٹری میں 5 سال مکمل ہونے والےہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ وہ یہ سب کب چھوڑدیں گی۔

لائبہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ جلد ازجلد شادی کرنا چاہتی ہیں۔ وہ ایک ایسا آدمی چاہتی ہے جو اس کی عزت کرے اور اسکے گھر والوں کی بھی عزت کرے۔ وہ شکل و صورت کی پرواہ نہیں کرتی۔ کیونکہ محبت میں شکل وصورت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity