Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
22 Rabi ul Awal 1446  

ضلع کرم میں انسانی المیہ، لڑائی میں 36 افراد ہلاک

جھڑپوں کے باعث مین پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت تمام آمد و رفت کے راستے بند ہیں
شائع 26 ستمبر 2024 02:35pm
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

ضلع کرم میں جاری جھڑپوں میں اب تک 36 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں کے باعث آمد و رفت کے راستے اور تعلیمی ادارے بند بھی ہیں۔

پولیس اوراسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں گذشتہ ہفتےدوگھرانوں کے مابین مورچوں کی تعمیر پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا لیکن بروقت فائر بندی نہ ہونے کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں پیواڑ، تری منگل ، کنج علیزئی ، مقبل پاڑہ چمکنی ،کڑمان، صدہ بالش خیل سنگینہ اور خارکلی کے علاقوں میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید چھ افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے اور مجموعی طور فریقین کے چھتیس افراد جاں بحق اسی سے زائد زخمی ہوگئے۔

جھڑپوں کے باعث مین پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت تمام آمد و رفت کے راستے بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے ہیں، راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان