Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو دھول چٹادی

عثمان وزیر نے پہلا ہی راؤنڈ اپنے نام کرلیا
شائع 26 ستمبر 2024 02:33pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان کے نا قابل شکست باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باؤٹ جیت لی۔

ذرائع کے مطابق تھائی لیند کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے ورلڈیوتھ چیمپئن باکسنگ فائٹ کے مقابلے میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر تھلک سیلوم کو ناک آؤٹ کردیا۔

چھ راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں عثمان وزیر نے پہلا راؤنڈ ہی اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا

میچ سے قبل عثمان وزیر نے پاکستان عوام سے بھرپور سپورٹ کا مطالبہ کیا تھا اور مقابلہ جیتنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

Usman Wazeer

boxer

indian boxer