Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری کی غلطی پر پشیمانی کا اندازعائشہ عمر کو بھا گیا

حالیہ پریس کانفرنس سے وائرل ہونے والی ویڈیو پراداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا ہے
شائع 26 ستمبر 2024 02:31pm

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا انگریزی محاورے کا غلط اردو ترجمہ اور پھراپنی ہی غلطی پر ہنسنا اداکارہ عائشہ عمر کے دل کو چھو گیا۔

مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کے کرادر خوبصورت سے شہرت پانے والی پاکستان کی مشہو ادا کارہ عائشہ عمر کا بلاول بھٹو کی حالیہ پریس کانفرنس سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردِعمل ظاہر سامنے آگیا ہے۔

بلاول کی زبان پھر پھسل گئی، ’اب میمز بنیں گی‘، پی ٹی آئی رہنما کا فوری ردعمل

عائشہ عمر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی ویڈیو کو ’کیوٹ‘ کہااورلکھا کہ اپنی غلطی پر خود ہی ہنسنا اچھا ہو تا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نےہنسنے والا ایموجیز بھی لگایا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی حالیہ پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اردو میں ایک محاورے کو بیان کرتے ہوئے غلطی کر بیٹھے۔

اپنی غلطی کا احساس ہونے پر ہہلے تو بلاول بھٹو شرمندہ ہوگئے اور پھر ہنس پڑے اور پھرمیمز بننے کا خوف بھی ظاہر کردیا اور واضح کیا کہ کس انگریزی محاورے کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ انگلی پکڑاو تو پورا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں۔ کو بولنا چاہ رہے تھے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle