Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائس چانسلر تعیناتی تنازع: مریم نواز کا ردعمل، گورنر پنجاب کا وزیر تعلیم کو بڑا چیلنج

کسی کووائس چانسلرلگانے کی کوئی خواہش نہیں اور نہ ہی کسی کولگانا چاہتا ہوں،
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 06:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ آفس کے درمیان وائس چانسلر کی تعیناتی کا معاملہ مزید سنجیدگی اختیار کرگیا۔ گورنر پنجاب نے وزیرتعلیم کا چیلنج کردیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا درعمل بھی سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر ہاؤس نے وزیراعلی آفس کی طرف سے بھیجی گئی وائس چانسلرز کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس نے 13 وائس چانسلرزکی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

وزیر تعلیم پنجاب کا بیان

جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب جو مرضی کرلیں جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات ہوں گے، جوپیسے دے کر وائس چانسلر لگنا چاہتا تھا ہم نے یہ ہونے نہیں دیا، گورنرکو اعتراض ہے تو ایچ ای سی قوانین میں تبدیلی لائیں۔

وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملہ م پر مریم نواز کا درعمل

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وائس چانسلر کی تعیناتی پر سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، حکومت نے میرٹ اور شفافیت پر وائس چانسلرز لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتراض والےوائس چانسلرکوگورنرمستردکرسکتےتھے، میں ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں، سفارش بہت آتی ہیں، ایم این اے اور ایم پی اے سبھی سفارش لاتے ہیں، میں کسی کی بھی سفارش نہیں سنتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں رشوت کے خاتمے کیلئے یونیفارم کے ساتھ کیم لگا رہے ہیں، کوئی بھی پولیس اہلکار اس یونیفارم کے بغیر ڈیوٹی نہیں کریگا۔

##عظمی بخاری کی وزیراعلی پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید

وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کےگورنر پنجاب سےمنسوب بیان کی تردید کر دی۔ کہا کہ مریم نواز نے گورنر پنجاب سے متعلق اپنی مرضی کے وائس چانسلرز لگانےکا کوئی بیان نہیں دیا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مریم نواز نے کہا ہے بچوں کےمستقبل کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے نہ سیاست کرنی چاہیے، مریم نواز نے شفاف طریقے سے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا ہے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب نے کہا تھا فہرست میں ایسے نام بھی ہیں جن پرمختلف الزامات ہیں، وائس چانسلرسےمتعلق بہت سےمعاملات ہیں۔

گورنر پنجاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کووائس چانسلرلگانے کی کوئی خواہش نہیں اور نہ ہی کسی کولگانا چاہتا ہوں، حلفاَ کہتا ہوں میری کسی کو وائس چانسلرلگانے کی خواہش نہیں۔

گورنر جو مرضی کرلیں جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب

انہوں نے کہا کہ جوالزامات لگا رہے ہیں وہ بھی حلف لے کرنام بتائیں، میرے پاس کسی نے دوکروڑ روپے نہیں بھیجے، خواہش ہےعہدوں پراچھےلوگ آئیں اورملک کیلئےکام کریں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک شخص کانام بتادیں جومیں نےدیا ہو۔