Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

چالان کرنے پر واپڈا ملازم کا انوکھا انتقام، ٹریفک سگنل کی بجلی کاٹ دی

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی جاری ہے
شائع 26 ستمبر 2024 01:13pm

لاہور میں چالان کرنے پرواپڈا ملازم نے انتقام کے طورپر ٹریفک سگنل کی بجلی کاٹ دی۔

لاہور پولیس کے اہلکار کھاڑی نالہ کے مقام پر ناکہ لگائے ہوئے موجود تھے۔ اور ہراس گاڑی کو روک رہے تھے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہوں۔

دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر 63 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

جب پولیس اہلکاروں کو ایک موٹر سائیکل سواربغیر ہیلمنٹ پہنا دیکھ کر آتا نظر آیا توٹریفک وارڈن افضل نے اسے رکنے کا اشارہ دیا ، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے روکے جانے پر اپنے محکمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واپڈا کا ملازم ہے ، تاہم ٹریفک وارڈن نے اس کا چالان کردیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار چالان کر نے پر طیش میں آگیا اور وارڈن کو دھمکی دے دی کہ’ میں تمہارا علاج کرواتا ہوں۔’

اس کے کچھ ہی دیر کے بعد واپڈا کی گاڑی نے وہاں پہنچ کر چوک کے ٹریفک سگنل کی بجلی کاٹ دی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق متعلقہ وارڈن نے 15 پر کال کی تو گلشن راوی پولیس نے متعلقہ ایس ڈی او کو تھانے بلا لیا۔

ڈی ایس پی رانا یونس کے مطابق دونوں فریقین میں صلح صفائی کے بعد ٹریفک سگنل کی بجلی بحال کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی سوار ہوں یا پھر موٹر سائیکل چلانے والے شہری، وہ عام طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی نہیں کرتے اور جب چالان کر دیا جاتا ہے تو ہنگامہ اور شورضرور کرتے ہیں

PAKSTAN