Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
22 Rabi ul Awal 1446  

سابق بھارتی کرکٹر کی دوسری شادی، ہنی مون پر جانے کیلیے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی اہلیہ سے اجازت طلب کی تھی۔ بھارتی میڈیا
شائع 26 ستمبر 2024 03:22pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارت سے ایک ایسے کرکٹر کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے دوسری شادی کرنے کے بعد ہنی مون پر جانے کے لیے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی 69 سالہ ارون لال نے کولکتہ کی 28 سالہ لڑکی بلبل سے شادی کی تھی، انہوں نے دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی اہلیہ سے اجازت طلب کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ارون لال کی پہلی شادی رینا نامی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی لیکن یہ معاملہ زیادہ دن نہیں چل سکا تھا۔

ارون لال اپنی دوسری شادی سے پہلے سے ہی بلبل کو اچھی طرح جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان گہرہ دوستی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا جب ارون اور بلبل نے ایک دوسرے کو اچھی طرح جان لیا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ حیران کن طور پر رینا کو بھی اس شادی سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔

تصویر بشکریہ نیوز 18

رینا کی اجازت کے بعد ارون لال نے 2022 میں خود سے 28 سال چھوٹی لڑکی بلبل ساہا سے شادی کرلی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں ہنی مون پر جانا چاہتے تھے۔ لیکن ارون اپنی مصروفیات کے باعث نہیں جا سکتے تھے۔

بعد ازاں سابق بھارتی کرکٹر ارون لال نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر جانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

انہوں نے صحت کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ انہوں نے ہنی مون پر جانے کے لیے ایسا کیا۔ وہ اس وقت بنگال رنجی ٹیم کی کوچنگ میں مصروف تھے۔

Divorce

Indian Cricketer

arun lal

married 28 year old woman