Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثنا خان کی اپنے سے چھوٹی عمر کے شوہر سے شادی پر خاموشی توڑی دی

مفتی انس سعید مجھ سے عمر میں 7 سال چھوٹے تھے، بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا خان کے انکشافات
شائع 26 ستمبر 2024 11:01am

بالی وڈ کی چکا چوند کردینے والی دنیا سے اسلام کی خاطر خود کو دور کرنے والی ثنا خان کا ایک انٹرویو خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی پہلووں پر بات کی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شادی سے پہلے بہت نروس تھی۔ کیونکہ مفتی انس سعید مجھ سے عمر میں 7 سال چھوٹے تھے۔

آج کے نوجوان کیوں محبت میں جلدی تھک جاتے ہیں؟ آشا بھو سلے پریشان

ثنا خان نے کہا کہ جب مولانا جی نے میرے لیے رشتہ بھیجا تو میں یہ سوچ سوچ کر پریشان ہورہی تھی کہ یہ سب کیسے ہوگا؟ اس کی عمر مجھ سے کم ہے۔ لیکن انہوں نے مجھے سمجھایا کہ ہماری شادی کرنے کا کیا مقصد ہے؟

بگ باس فیم ثنا خان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے انہیں مولانا ہمیشہ بور لگتے تھے۔ مگر جب ان کی ملاقات انس سے ہوئی تو ان کی شخصیت نے مجھے اپنی رائے بدلنے پر مجبور کر دیا اوران کی خوبیوں نے ثناکا دل جیت لیا۔

ثناخان کہتی ہیں کہ انہوں نے پہلی ملاقات میں اپنے دوست کے بارے میں بہت اچھی اچھی باتیں کیں، جس سے میرے اوپر ان کا بہت اچھا تاثر پڑا۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے اپنے کیریئر کے عروج پر شوبز کی گلیمرس دنیا کو چھوڑ کر 2020 میں مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔ شادی کے تین سال بعد وہ ایک بیٹے کی ماں بنی تھیں۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Sana khan