Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 05:43pm

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گرگئی، انٹربینک میں ڈالر مزید 34 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 50 پیسے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے 82 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی دیکھی گے گئی، 100 انڈیکس 81 ہزار687 پوائنٹس پربند ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔

PSX

us dollar

stock market

pakistan stock exchange

dollars

dollar rates

Pakistan Stock Exchange (PSX)

rupee vs dollar