Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کردیا

شہر قائد میں آج سے موسم کیسا رہے گا
شائع 26 ستمبر 2024 09:35am

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، کراچی میں مغرب کی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

KARACHI HOT WEATHER

hot and dry weather