Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں مشہور کار ساز کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کمپنی کی جانب سے پلانٹ بند کرنے کی وجہ بھی بتائی گئی ہے
شائع 26 ستمبر 2024 09:12am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان میں بین الاقوامی ساز کمپنی انڈس موٹر کی جانب سے پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کے پاس گاڑیوں کے پرزے کم ہونے کی وجہ سے مزید سپلائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، گاڑیوں کے پارٹس کی کمی کے باعث انڈس موٹرز کی پروڈکشن متاثر ہوئی ہے۔ اس لیے آج سے ٹویوٹا کمپنی کا گاڑیاں تیار کرنے کا عمل پانچ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں اچانک کم کیوں ہونے لگیں؟

انڈس موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

خیال رہے پاکستان کا آٹو سیکٹر شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کی اہم ترین وجہ ملک کی سست اقتصادی ترقی، مہنگائی میں اضافہ، اور قرض کی بڑھتی لاگت ہے جس سے گاڑیوں کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔

Indus Motor Company

Toyota vehicles