Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتی، محمود خان اچکزئی

اگر موجودہ شکل میں آئینی ترمیم کوتسلیم کیا تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا، سربراہ تحفظ آئین پاکستان موومنٹ
شائع 25 ستمبر 2024 11:16pm

تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتی آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں مقدس دستاویز ہے آئین میں ترامیم ملکی اور عوامی ضرویات کے مطابق اتفاق رائے سے ہونی چاہئے۔

محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ میں میڈیا کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ ملک ٹوٹنے سے بھی ہم نے سبق حاصل نہیں کیا پاپولر لیڈر کو جیل میں رکھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے اگر موجودہ شکل میں آئینی ترمیم کوتسلیم کیا تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جس انداز سے ملک میں انتخابات اور حکومتیں وجود میں آئیں اس سے جگ ہنسائی ہوئی آج بھی ملک میں 3 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں جو حکومت لوگوں کی روٹی کا بندوبست نہ کرسکے اسے حق حکمرانی حق نہیں مسائل کا حل آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکاماور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نئے انتخابات مسائل حل ہے تمام سیاسی جماعتیں مل کر اصول طے کریں عوامی نمائندوں کے انتخاب کا حق عوام کے پاس ہونا چاہیے ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی انتخابی اصلاحات بھی طے کرسکتی ہے۔

amendments

Mehmood Khan Achakzai

26th Constitutional Amendment