Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، مزید 72 افراد شہید

فضائی حملوں نے بری فوج کے لیے کارروائی کی راہ آسان کردی، اسرائیلی آرمی چیف
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 11:10am

اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، جنوبی لبنان پر تازہ بمباری سے مزید باہتر افراد شہید اور دو سو زخمی ہوگئے، اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، تین روز میں شہدا کی تعداد چھ سو پچاس ہوگئی۔

اسرائیل نے لبنان میں ممکنہ زمینی آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں۔ اسرائیلی آرمی چیف کے مطابق لبنان میں ممکنہ زمینی آپریشن کے لیے دو ریزرو بریگیڈ کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا حملہ کردیا، حملے میں موساد کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں تین اسرائیلی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اسرائیل نے ہدف پر پہنچنے سے قبل میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا جبکہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا، راکٹ ایک گھر پر گرا، جس سے آگ لگ گئی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی حملوں کی تیاری شروع کردی

اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان مین زمینی حملوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ فضائی حملوں نے بری فوج کے لیے کارروائی کی راہ آسان کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 1600 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں کی شدت نے اسرائیل کے لیے زمینی حملوں کی بھی راہ ہموار کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت جنوبی لبنان میں داخل ہوکر کارروائیاں شروع کرسکتی ہے۔

اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی ہلیوی کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوبی لبنان کو دن بھر نشانہ بنایا ہے اور اب حزب اللہ کی حملہ کرنے کی صلاحیت برائے نام رہ گئی ہے۔

Army Chief

ISRAELI TO INTRUDE SOUTH LEBANON

GROUND PENETRATION

LAND OFFENSIVE