Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

مرغی چور کو پکڑنے کا مطالبہ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار سے پنجابی میں شکایت کرنے والے بچے کی معصومیت اور اعتماد پر سوشل میڈیا یوزرز فدا
شائع 25 ستمبر 2024 09:58pm

سوشل میڈیا پر ایک ایسے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو بھرپور اعتماد کے ساتھ پولیس سے شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کر رہا ہے کہ مرغی چور کو پکڑو۔

ویڈیو میں اسکول یونیفارم پہنا ہوا بچہ پولیس اہلکار سے مرغی چرائے جانے کی شکایت پنجابی میں کر رہا ہے۔ وہ پولیس پر زور دے رہا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جب پولیس اہلکار اُس سے کہتا ہے کہ اگر کارروائی کرنی ہے تو پرچہ کٹوانا پڑے گا۔ اس پر بچہ جھٹ پوچھتا ہے پرچہ کتنے میں کٹے گا۔ پولیس اہلکار بتاتا ہے کہ پرچہ کٹوانے کے لیے کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا۔

بچہ پولیس اہلکار کو بتاتا ہے کہ پہلے یہاں جو پولیس افسر تھا وہ اس کا دوست تھا جس نے چوزہ چرائے جانے کی شکایت پر کارروائی کرکے ملزم کو پکڑا تھا۔

بچے نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ جب وہ پانی بھرنے آئے گا تو وہ ملزم کی نشاندہی کردے گا۔ بچے کے اعتماد اور معصومیت سے مزین یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی ہے۔