Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حویلی لکھا کے اسمگلرز ڈرون سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے لگے، 2 ملزمان گرفتار

ملزمان سے ڈھائی کروڑ کی منشیات برآمد ہوئی ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 09:32pm

حویلی لکھا میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ملک بھارت ہیروئن اسمگل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ڈھائی کروڑ کی منشیات برآمد ہوئی ہیں ، ملزمان ڈرون کے ذریعے سرحدی علاقے بھارت میں ہیروئن فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محمد خان اور غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضہ سے دس کلو ہیروئن، ڈرون، ایل سی ڈی، لوکیٹر قبضہ میں لیاگیا