Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک اور اٹلی کی وزیراعظم کے درمیان تعلقات کی حقیقت سامنے آگئی

ایلون مسک نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے سب کچھ سچ بتا دیا
شائع 25 ستمبر 2024 09:04pm

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میولونی سے تعلقات کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

خیال رہےکہ ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب گزشتہ دنوں ایلون مسک نے نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جارجیا میلونی کی تعریف کی تھی۔

ایلون مسک نے جارجیا میولونی سے تعلقات کی تردید کردی۔

ایکس پر ایلون مسک کے فین کلب اکاؤنٹ کی جانب سے جارجیا میلونی اور ایلون مسک کی تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی’ نامی اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے یہ ڈیٹ کریں گے؟

سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی پوسٹ پر صارفین تبصرے کر رہے تھے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’ہم ڈیٹ نہیں کررہے‘۔

ایکس پر ایک اور صارف کی جانب سے بھی ایلون مسک کی جارجیا میلونی کے ساتھ شیئر کی گئی جس پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’میں وہاں اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھا، وزیر اعظم میلونی کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں ہیں‘۔