Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

راج کماری تیاری پکڑیں علی امین پھر پنجاب آرہے ہیں، بیرسٹر سیف

پنجاب میں جلسہ جلوس اگر دہشت گردی ہے تو یہ دہشت گردی ہم کرتے رہیں گے، ترجمان کے پی حکومت
شائع 25 ستمبر 2024 08:05pm

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے راج کماری مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آرہے ہیں، پنجاب میں جلسہ جلوس اگر دہشت گردی ہے تو یہ دہشت گردی ہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جلسہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے اور اس کے لئے این او سی فراہم کرنا آپکی زمہ داری ہے۔ علی امین گنڈاپور کو اپکے جعلی مقدمات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی جلسہ کرنا نہیں بلکہ ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلانا دہشت گردی ہے۔ ماڈل ٹاون کے مجرموں کو کوئی حق نہیں کہ دوسروں کو دہشت گرد کہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اعصاب پر سوار ہے، مریم نواز کی تقریر علی امین کے ذکر کے علاوہ نامکمل ہوتی ہے، راج کماری مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آرہے ہیں۔

واجح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو وارننگ دی تھی کہ پنجاب میں قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہروقت جلسے کرتے رہیں گے تو کام کب کریں گے، میرے خلاف نعرہ لگائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت اور اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، حکومت گندم کسان سے نہیں مافیا سے خریدتی ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif