Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

19 ویں ترمیم افتخار چوہدری نے مسلم لیگ کو استعمال کرتے ہوئے بندوق کی نوک پر کروائی، ایمل ولی

جو آئینی ترمیم ہونے جارہی ہے اس کے تین چار ڈرافٹ گھوم رہے ہیں، صدر کراچی بار
شائع 25 ستمبر 2024 07:03pm

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے نظام میں خرابیوں کو دور کرنے کے لیے وکلاء کو مزید کام کرنا ہوگا، 19 ویں ترمیم افتخار چوہدری نے مسلم لیگ کو استعمال کرتے ہوئے بندوق کی نوک پر کروائی تھی۔

کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ یہاں دادا کے کیس کا فیصلہ پوتے کے سامنے آتا ہے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو معافی مانگنی چاہیئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لیے اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے کا مشورہ دیدیا عوامی نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ تمام ستون آزاد ہوں پاکستان میں بد قسمتی سے ججز بولتے ہیں انکے فیصلے نہیں بولتے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ جس جس کے ساتھ ہم نے ظلم کیا ہے ان سب لوگوں سے معافی مانگنی چاہیئے۔

کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کا کہنا تھا کہ جو آئینی ترمیم ہونے جارہی ہے اس کے تین چار ڈرافٹ گھوم رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے چوری چھپے سب کچھ ہورہا ہے۔

ANP

Pakistan Politics

aimal wali khan

Awami National Party(ANP)