مردان میں صرف 700 روپے کے لیے ایک شخص کا قتل
عبدالقدیر نے محمد گل سے قرضہ لیا تھا، تقاضا کرنے پر تکرار میں قرض خواہ نے فائرنگ کردی
مردان میں صرف 700 روپے کی خاطر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ عبدالقدیر نے محمد گل سے 700 روپے کا قرضہ لیا تھا۔ اس قرضے کو وہ بروقت ادا نہ کرسکا۔
قرض خواہ نے جب تقاضا کیا تو دونوں میں تکرار ہوئی اور پھر معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔ محمد گل نے طیش میں آکر عبدالقدیر پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ تمبولک شہید آباد میں رونما ہوا۔ پولیس نے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Abdul Qadeer
MARDAN CITY
MAN KILLED FOR Rs 700
MUJHAMMED GUL
TAMBUL LAK SHAHEEDABAD
مقبول ترین
Comments are closed on this story.