Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا دعوی

وہ مجھ سے فون پر باتیں کرتے تھے
شائع 25 ستمبر 2024 02:37pm

پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شاداب خان کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

ایک نجی شو میں انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاداب خان میرا کرش تھے اور مجھ سے فون پر باتیں کرتے تھے۔

وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ نام سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ میں نے خود انہیں شادی کی پشکش کی تھی اور کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعوی ایسے ہی نہیں کرتا ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ شاداب خان مجھ سےوینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے، جب ا نکی شادی ہورہی تھی تومیں بہت افسردہ تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ تم نے شادی کر لی لعنت ہو تم پر۔

ماضی میں شاہ تاج شاداب خان کی مداح رہ چکی ہیں ۔لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں شاہ تاج نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی۔ اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Celebrities

TikToker

entertainment

lifestyle