Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار روہن پریت سنگھ نے نیہا ککڑ سےطلاق کی افواہوں پرخاموشی توڑ دی

ہماری زندگی کو ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں
شائع 25 ستمبر 2024 02:12pm

سوشل میڈیا پر بالی وڈ کی گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے درمیان کافی مہینوں سے علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں۔ حالیہ انٹرویو میں گلوکار روہن پریت سنگھ نے نیہا ککڑ سے طلاق کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ، بات اس کی ہوتی ہے جو کامیاب ہو، تو باتیں ہوتی رہنی چاہیے افواہیں تو افواہیں ہیں، وہ سچ تھوڑی ہیں، وہ تو بس بنی بنائی باتیں ہیں، کل کچھ اور تو پرسوں کوئی کچھ بولے گا، ان سے آپ اپنے ذاتی رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑنے دیں تاکہ پتا چلے گا آپ ترقی کررہے ہیں۔

’خودکشی کے کیپسول‘ میں خاتون کی موت کے بعد متعدد افراد گرفتار

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ لوگوں کا کام ہے، اگر انہیں مزہ آرہا ہے تو انہیں کرنے دو، رہی بات ہماری زندگی کی تو ہم اسے ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں۔

روہن پریت سنگھ نے مزید کہا کہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔ انہیں الگ الگ ہونا چاہیے۔

واضح رہے گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان طلاق سے قبل بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بعد میں تردید کردی گئی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle