Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی نئی تصاویر سامنے آگئیں، خاندان کے دیگر افراد بھی شریک

جویریہ عباسی نے رواں سال 5 مئی کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 02:39pm

جویریہ عباسی نے آج اپنے نکاح کی تقریب کے خوبصورت لمحات کی کچھ نئی تصایر شیئر کی ہیں، جس میں صرف ان کے قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

جویریہ کی بیٹی عنزیلہ عباسی اور بہن بھائیوں نے بھی دلہن کے ساتھ خوبصورت پوز دیئے۔ اداکارہ اشنا شاہ اور اداکارہ انوشے عباسی کو نکاح کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ نام سامنے آگیا

اس سے قبل اپ لوڈ کی گئی پوسٹ میں جویریہ عباسی نے صرف اپنی تصاویر ہی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جبکہ اس نئی پوسٹ میں اداکارہ جویریہ اوراُن کے دوسرے شوہر کا ہاتھ اور ان میں خوبصورت انگوٹھیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اور اس طرح ایک پریوں کی کہانی میرے پیاروں کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔

یادرہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔

ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔

شادی کے 12 برس بعد 2009ء میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

جویریہ عباسی نے رواں سال 5 مئی کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا اور اب انہوں نے شادی کی تصدیق کر دی ہے

Celebrities

entertainment

lifestyle