Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم کیوں کہا؟

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا وائرل ہورہا ہے
شائع 25 ستمبر 2024 12:11pm

پاکستانی اداکارہ امرخان نےپاکستانی انڈسٹری میں ایک اداکار کا دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کو جاہلانہ عمل قرار دیا ہے۔

آج کل امر خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں میزبان کیمرے کے پیچھے سے امر سے سوال کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوورریٹڈاورسب سے کم درجہ رکھنے والا اداکار کون ہے، یعنی وہ اداکار جو اتنی شہرت اور کامیابی کا حق دارنہیں تھا۔

اچھی اور بری بہووں کا تصور، سبینا فاروق ساتھی اداکاراوں پربرس پڑیں

جواب میں انہوں نے کسی اداکار کے نام کے ساتھ جواب نہیں دیا اور سوچتے ہوئے کہا آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟ یہ نہیں پوچھیں کیونکہ آج کل ویسے ہی بہت سارے پروگرامز چل رہے ہیں جس میں اوورریٹڈ ، انڈرریٹڈ، کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے ہیں۔

امر خان نے کہا دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتا، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے۔

میزبان نے کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمارے لوگ یہ سب پسند کرتے ہیں؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے، اس سے مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی تھی۔

میزبان نے امر خان کا جواب سن کراداکارہ سے کہا کہ یہ اس سوال کا بہترین جواب تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle