Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی آجر نے پوری زندگی کو ریکارڈ کرنے والی ڈیوائس بنالی

بھارتی نژاد ادیت پالیوال کی بنائی ہوئی Iris ہرمنٹ پر تصویریں لیتی ہے، راہ نمائی بھی کرتی ہے۔
شائع 25 ستمبر 2024 11:38am

امریکا کے ایک ٹیکی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کسی بھی انسان کے زندگی کے ہر منٹ کی تصویر لیتی ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنی پوری زندگی کے لمحات کو محفوظ کرسکتا ہے۔

سان فرانسسکو کے بھارتی نژاد آجر ادویت پالیوال کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کی مدد سے انسان اپنے یادگار ترین لمحات کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ تمام باتیں بھی محفوظ کرسکتا ہے جو اُس کے معاشی اور سماجی معاملات کے لیے بہت اہم ہوں۔

یہ ڈیوائس پہنی جاسکتی ہے یعنی کوئی بھی شخص اِسے ہر وقت اس طور اپنے وجود کا حصہ بنائے رکھ سکتا ہے کہ اِسے سنبھالنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

یہ ڈیوائس جتنی بھی تصویریں لے گی اُنہیں خود بخود کلاؤڈ پر محفوظ بھی کردے گی۔ کلاؤڈ کی مدد سے تصویروں کو کہیں بھی، کسی بھی وقت دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس کو Iris نام دیا گیا ہے۔ یہ اپنے یوزرز کی راہ نمائی بھی کرتی ہے۔ اگر وہ راستے سے ہٹ گیا ہو تو یہ ڈیوائس نشاندہی کرتی ہے کہ اُسے سیدھے راستے پر رہنا ہے۔

اس ڈیوائس کی مدد سے ڈاکٹرز مریضوں کی نگرانی کرسکتے ہیں، ورک پلیس میں ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور معمر افراد کی نگہداشت پر مامور افراد بھی دور سے اُنہیں مانیٹر کرسکتے ہیں۔

IRIS

WEARABLE DEVICE

LIFE LING RECORDING

SAVING IN CLOUD

HELPING HAND FOR CAREGIVERS