Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی دستاویزی فلم ’سانگز آف دی صوفی‘ نے ایوارڈ جیت لیا

دستاویزی فلم میں کلاسیکی قوالی کی شاندارروایت کا احاطہ کیا گیا ہے
شائع 25 ستمبر 2024 11:39am

15 ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی دستاویزی فلم سونگز آف دی صوفی (ایس او ٹی ایس) کو بہترین دستاویزی فلم ، آڈینزچوائس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

صوفیانہ گیت ایک حیرت انگیز فن ہے، جو تاریخ، ثقافت اور محبت کے آفاقی پیغام کی کھوج کرتا ہے۔ شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر جگر شاہ نے کہا کہ شاہ رخ وحید اور کامران انور نے اس شاہکار کو بڑے پردے پر انتہائی دلچسپ اور الہی انداز میں پیش کیا ہے۔

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی مردوں کی حمایت میں سامنے آگئیں، خواتین کو مشورہ

شاہ نے فلم کو ایک ماہر ہدایت کاری کے طور پر بھی اجاگر کیا اور فلم کو اسکرینوں پر لانے کے لئے اس کے بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے کہ ہماری فلم کو اندرون اور بیرون ملک ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر وحید نے کہا کہ یہ قوالی کے فن اور قوالی خاندانوں کی جانب سے اس مقدس فن کو زندہ رکھنے کے لئے ہمارا خراج تحسین ہے اور ہم اسے دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے ردعمل پر خوشی ہے۔

پروڈیوسر انور نے مزید کہا کہ ہم ججز اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس فلم کو تسلیم کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ اتحاد، رواداری اور شمولیت کا بنیادی پیغام جو عظیم صوفیوں کے پیغام میں شامل ہے راستہ روشن کرتا رہے گا۔

اس دستاویزی فلم میں کلاسیکی قوالی کی شاندار روایت کو قوال گھرانے کے نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ موسیقی کے شوقین افراد، عقیدت مندوں اور اسکالرز کے نقطہ نظر سے تلاش کیا گیا تھا۔ معروف پاکستانی فنکاروں کے صوفیانہ سوچ سے متاثر آرٹ، مغل منی ایچر پینٹنگز، قوالیوں، انٹرویوز اور سچی کہانی سنانے کے انداز کو یکجا کرتے ہوئے یہ فلم ایک دلکش سنیما اسکرین کا تجربہ پیش کرتی ہے۔

entertainment

lifestyle