Aaj News

بدھ, ستمبر 25, 2024  
20 Rabi ul Awal 1446  

آپ کا بچہ نزلہ، زکام، کھانسی سے پریشان ہے؟ جائفل کا یہ نسخہ انہیں آرام دے گا

کمزورقوت مدافعت انہیں بیمارکردیتی ہے
شائع 25 ستمبر 2024 11:16am

بدلتا موسم ہرکسی پر اثر انداز ہوتا ہے، لیکن بچے کیونکہ زیادہ حساس ہوتے ہیں، اس لیے کمزورقوت مدافعت کی بدولت تھوڑی سی لاپرواہی انہیں بیمار کر دیتی ہے۔ ایسی حالت میں اگر بچے کو سردی لگ جائے اورفلو یا نزلہ زکام کی شکایت ہوجائے تو اسے جائفل کی مدد سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

سردی اور کھانسی میں جائفل کا استعمال کیسے کیا جائے؟ اس کا طریقہ جانیں۔

کیا آپ کے بچے کو سوتے ہوئے جھٹکے لگتے ہیں؟

اگربچے کو زکام ہے، ناک بہتی ہے یا بہت زیادہ بلغم ہے اور سینے سے گھرگھراہٹ کی آواز آرہی ہے۔ ان تمام حالات میں جائفل لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملاکر کوٹ لیں۔ جائفل کی بہت کم مقدار پانی ملانے سے زیادہ ہو جائے گی۔

اب اس جائفل کے پیسٹ کی ایک چٹکی رات کو سونے سے پہلے بچے کے تلووں اور سینے پر لگائیں۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ جائفل کو زیادہ مقدار میں نہیں لینا چاہیے۔ آدھے چائے کے چمچ سے کم پیسٹ ہونا چاہیے۔ اسے سینے اور ٹانگوں دونوں پر لگانے کے لیے استعمال کریں۔

جائفل لگانے سے بچے کو گرمی کا احساس ہوتا ہے اور نزلہ اور کھانسی کی پریشانی سے نجات ملتی ہے۔

نزلہ اور کھانسی سے نجات کے ساتھ بچے آرام سے سو سکتے ہیں۔ جس سے انہیں صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔

صحت

دسترخوان

Women

children

Parents

lifestyle