Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

منال ریسٹورنٹ پر توڑ پھوڑ کے مناظر- جنگلی حیات کیسے متاثر ہو رہی تھی

مارگلہ ویوپوائنٹ بنے گا، انفارمیشن سنٹرکا قیام عمل میں لایا جائےگا، ترجمان وائلڈ لائف
شائع 25 ستمبر 2024 10:54am

وائلڈ لائف منیجمنٹ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کی عمارت زمین بوس کردی۔ حکام مارگلہ ہلزکے اس خوبصورت مقام کو اصلی حالت میں لا کر قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کا مسکن بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کو تحویل میں لے لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پرعمارت مسمارکردی گئی۔ وائلڈ لائیف حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک میں ہوٹلزکے باعث جنگلی حیاتیات شدید متاثرہورہی تھیں ،آلودگی ،شورشرابہ اورگاڑیوں کے رش کے باعث جنگلی حیاتیات معدوم ہورہے تھے۔

ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا تھا مارگلہ ویوپوائنٹ بنے گا ،انفارمیشن سنٹرکا قیام عمل میں لایا جائےگا یونیورسٹی طلبہ وردیگر کیلئے ریسرچ سینٹرہوگا۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ ترجمان کے مطابق کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کے بعد مرگلہ ہلز نیشنل پارک میں دوبارہ جنگلی حیاتیات سکون سے رہ سکیں گے۔

monal restaurant

destroyed