Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکا، 2 اہلکار سمیت 12 افراد زخمی

دھماکے میں پولیس موبائل کو دوران گشت نشانہ بنایا گیا، پولیس
شائع 25 ستمبر 2024 12:28pm

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا ہے، خالق شہید تھانے کی موبائل گشت پر تھی کہ موبائل گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ واقعے میں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکا ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیات شروع کردیں۔

زخمیوں کو ابتداٸی شعبہ حادثات سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، پولیس افسر اور 4 راہگیر زخمی

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت عبدالحفیظ، محمد عیسی، قدیر احمد، نعمت اللہ، عبدالقدیر، دین محمد، خلیل احمد، نسیم، حسنین، سیف اللہ، نعمت ولد حاجی محمد افضل اور عبدالقاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ : گرلز اسکول سمیت 3 مقامات پر دستی بم حملے، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹرسائیکل پڑی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا تھا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

بلوچستان

quetta

Quetta Blast