Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عالیہ بھٹ ایشوریا رائے کا سجنا سنورنا دیکھ کرنظریں نہ ہٹا سکیں

دونوں اداکاراوں نے پیرس فیشن ویک کےریڈ کارپٹ پرواک کی ہے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 10:08am
تصویربشکریہ/ بھارتی میڈیا
تصویربشکریہ/ بھارتی میڈیا

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریا رائےاور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پرواک کی۔

اس موقع پر بالی ووڈ کی دونوں اداکاراوں کے جلوے دیکھ کر حاضرین اوردیکھنےوالوں کی آنکھیں چکا چوند ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے ایک مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اورعالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک میں اپنا ڈیبیو کیا۔

ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس ایونٹ کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جو کہ ریمپ واک میں تیار ہونے سے پہلے کی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ تیار ہورہی ہیں اورعالیہ بھٹ ایشوریا رائے کو بڑی حیرت سے تیارہوتا دیکھ رہی ہیں۔

تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

بھارتی صارفین کے مطابق ایشوریا رائے کی چمک سے پورا کمرہ روشن ہوگیا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ ایشوریا رائے کے ساتھ کوئی تصویر لے کراسے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپلوڈ کریں گی۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle