Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارمیلامٹونڈکر نے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کردی

اداکارہ نے شادی کے 8 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 09:07am

بالی ووڈاداکارہ ارمیلامٹونڈکرنے شادی کے 8 سال بعد بزنس مین شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کردی۔

واضح رہے کہ اداکار نے بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کے 8 سال بعد طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ نام سامنے آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 50 سالہ اداکارہ، جنہوں نے 2016 میں کشمیری کاروباری شخصیت سے شادی کی تھی، نے طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ، غوروخوض کے بعد ارمیلا نے محسن کے ساتھ اپنی شادی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پہلے ہی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کر چکی ہیں۔

اگرچہ علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ طلاق باہمی شرائط پر نہیں ہورہی ہے۔

ارمیلا اورمحسن اختر کی شادی 2016 میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اورفلم انڈسٹری کے چند افراد شامل تھے۔ ان کی شادی کو سہ سرخیوں میں جگہ ملنے کی ایک وجہ دونوں کی عمروں میں 10 سال کا فرق تھا۔

اداکارہ نے 2019 میں انڈین نیشنل کانگریس سے سیاست میں قدم رکھا اور پھر 2020 میں انہوں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔

ارمیلا کو آخری بار 2018 کی فلم کے ایک گانے میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ ٹی وی پر بچوں کے ڈانس رئیلٹی شو کے لئے جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle